کمپالا (سچ نیوز)افریقی ملک یوگنڈا میں ایک سکول میں آگ لگنے کے سبب 9بچے ہلاک جبکہ 40 دیگر زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ جنوب مغربی یوگنڈا کے ایک ضلع راکائی کے گاؤں مانیا کے سکول میں ناراض طلبہ نے مبینہ طور پر سکول کے ہاسٹل میں آگ لگائی۔پولیس ترجمان ایمیلیو کے ئیما کے بقول مشتبہ طلبہ کو حال ہی میں سینٹ برنارڈ نامی سکول سے نکالا گیا تھا۔ علاقائی پولیس کمانڈر کے مطابق4طلبہ اور ایک وارڈن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے تمام طلبہ کی عمریں 15 اور 16 برس کے درمیان ہیں۔