لندن (سچ نیوز) صدر مملکت ممنون حسین برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے مگر لندن پہنچنے پر صحافی نے جب ان سے پانامہ بارے سوال پوچھا تو ایسا جواب دیدیا کہ نواز شریف کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی۔
صدر مملکت ممنون حسین پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے لندن پہنچے جہاں ایک صحافی سے ان سے سوال کیا کہ پانامہ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔ صدر مملکت نے جواب دیا کہ میں ہمیشہ سے احتساب کا قائل رہا ہوں، پاکستان میں جو بدعنوانی ہوئی ہے، یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے اور پھر پکڑا جاتا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد تینوں افراد اڈیالہ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔