چندی گڑھ (سچ نیوز) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو ایک غیر ملکی ریلسر خاتون سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا، اس نے رنگ میں ہی راکھی ساونت کو اٹھا کر پٹخ دیا جس پر سابق اداکارہ کو ایونٹ آرگنائزر ز کو اٹھا کر باہر لانا پڑگیا۔ ڈان نیوز کے مطابق راکھی ساونت نے بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہونے والے ریسلنگ مقابلے کے دوران ایک پروفیشنل ریلسر خاتون کو فائیٹ کرنے کے بجائے ڈانس کا چیلنج دیا، تاہم انہیں یہ چیلنج مہنگا پڑ گیا۔ٹربیون انڈیا کے مطابق غیر ملکی ریسلر خاتون نے حریف ریلسر کو شکست دینے کے بعد اسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کو لڑنے کا چیلنج دیا، جسے راکھی ساونت نے قبول کرتے ہوئے ریسلنگ رنگ کا رخ کیا، راکھی ساونت کو ریلسر خاتون نے اس وقت زمین پر پٹخا، جب اداکارہ ریسلنگ رنگ میں غیر ملکی ریسلر خاتون سے مقابلہ کرنے کے لیے آئیں۔رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے ریسلنگ رنگ میں داخل ہوتے ہی ریلسر خاتون کو کہا کہ وہ ریسلر نہیں بلکہ ایک ڈانسر ہیں اور وہ ان سے ڈانس میں مقابلہ کرنا چاہتی ہیں۔ ریلسر خاتون نے راکھی ساونت کا چیلنج قبول کیا اور دونوں نے ڈانس کا مقابلہ شروع کیا تاہم بعد ازاں راکھی ساونت نے ریسلنگ رنگ میں ڈانس کرنے کے دوران ریسلر کو چڑاتی نظر آئیں، جس پر ریلسر کو غصہ آگیا اور انہوں نے اداکارہ کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔ڈان نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسلر خاتون نے راکھی ساونت کو زور سے زمین پر پٹخا، جس کے بعد اداکارہ زمین پر بیحال ہو کر پڑی رہیں، اس دوران ریسلر خاتون نے فاتحانہ انداز میں مزید سٹیپس لگائے۔ بیحال راکھی ساونت کو اٹھانے کے لیے ریسلنگ ایونٹ کی آرگنائیزر خواتین رنگ میں آتی ہیں اور انہیں لے جاتی ہیں۔ہندی ون انڈیا کے مطابق راکھی ساونت کو پیٹ اور کمر میں شدید اندرونی چوٹیں لگیں، جس وجہ سے انہیں شہر کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرالیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق راکھی ساونت کو اندرونی چوٹیں لگنے کی وجہ سے درد ہے، تاہم ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ویڈیو دیکھئے