آذر بائیجان نے روس کا جنگی ہیلی کاپٹرمار گرایا

آذر بائیجان نے روس کا جنگی ہیلی کاپٹرمار گرایا

نگورو کارا باخ( سچ نیوز )آذربائیجان نے اپنی سرحد کے قریب روس کا جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق آذربائیجان نے اپنی سرحد کے قریب روس کے جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی 24 کو ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے جنگی ہیلی کاپٹر کو آذربائیجان کے پہاڑوں میں محصورہ خودمختار علاقے ’ناخچیوان خود مختار جمہوریہ‘ میں گرایا گیا جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔آرمینیا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس کا جنگی ہیلی کاپٹر یرہسخ نامی گاوں میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

Exit mobile version