آل سندھ انڈر 17 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ کا آغاز

کراچی :(سچ نیوز ) اولمپیئن شاہد علی خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ جامشورو سے آئے کھلاڑیوں نے پہلی بار آسٹر و ٹرف دیکھی۔

ملک میں قومی کھیل کی بحالی کا مشن،ک راچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا، سابق اولمپیئن شاہد علی خان نے افتتاح کیا۔

کراچی اور جامشورو کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور فتح میزبان ٹیم کراچی کے نام رہی۔ جامشورو سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے پہلی بار آسٹر ٹروف پر میچ کھیلا اور اپنے شہرمیں بھی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

ٹورنامنٹ میں سندھ کے آٹھ ڈسٹرکٹس نے فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی تھی، پہلے روز حیدر آباد اور کراچی سینٹرل نے کامیابی حاصل کی۔ سکھر کا کراچی ساؤتھ اور جیکب آباد کا خیر پور سے میچ برابر رہا۔

Exit mobile version