نئی دہلی(سچ نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ استادکے بتائے ہوئے ایک لفظ کاحق کائنات کی کوئی شے ادا نہیں کرسکتی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں نریندر مودی کا کہناتھا کہ ملک کیلئے میڈلز حاصل کرنیوالوں میں بڑی تعداد ہماری بیٹیوں کی ہے اور یہ باعث فخر ہے۔میرے عزیز ہموطنوں سخت جدوجہد کرنے والے کسانوں کیلئے مانسون نئی امیدیں لیکر آتاہے۔ شدید گرمی برداشت کرتے درخت، پودے ،خشک تالابوں کو راحت دیتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ تباہ کن سیلاب بھی لاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے زندگی میں استادکی اہمیت ہے۔کوئی استاد اپنے شاگر کو ایک بھی لفظ کا علم دیتا ہے۔میرے خیال میں پوری کائنات میں ایسی کوئی شئے یا دولت نہیں جس سے شاگرد استاد کا حق ادا کرسکے ۔