بیروت(سچ نیوز)خلیجی ریاست قطر کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ثقافتی اور سپورٹس کے شعبوں میں رابط بڑھانے کی کوششوں پر بیروت میں قائم قطری سفار تخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرے کا اہتمام اسرائیل سے تعلقات مخالف یوتھ گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے قطر اور اسرائیل کے درمیان خفیہ تجارتی روابط اور دیگر رابطوں کی مذمت کی۔ یوتھ گرو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ اور تل ابیب کاایک دوسرے کے ہاں تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان ناقابل قبول اور فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے ایک وفد نے دوحہ کا دورہ کیا تھا جہاں اس کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔