پشاور(نمائندہ وصال احمد)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ سابق وزیراعظم و مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین و اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ دلیر زیرک سچے محب وطن عوام دوست ملنسار خدمت خلق کے جذبے سے سرشار مخلص سیاسی و عوامی نمائندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد چوہدری شجاعت حسین و اسپیکر چوہدری پرویز الہی اپنے ملک سے بہش بہا محبت کے جیتے جاگتے منہ بولتا ثبوت ریسکیو 1122 Rescue کا قیام اور سابقہ اقتدار کے ادوار میں ترقیاتی منصوبوں کے جال کی پاتکمیلی اور امن و استحکام ترقی و خوشحالی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔چوہدری برادران نے ملکی سالمیت کی بقا و فلاح و بہبود کیلئے انتھک محنت اور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ پورے پاکستان میں اگر کوئی صحیح جمہوریت پسند عوام دوست جماعت ہے تو وہ چوہدری برادران کی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائداعظم ہے جو ریاست کو مضبوط اور عوام مسائل کے حل کرنے کی باخوبی انداز میں صلاحیت رکھتی اور نیک نیتی کے ساتھ خدمت کے جذبے پر عمل پیرا ہے چوہدری برادران کو یہ بھی شرف حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک کی عوام سے بے پناہ پیار انکے لئے مخلص ہیں اور وہ اپنے پارٹی ورکرز سپوٹروں پر فدا ہیں پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ قائد چوہدری شجاعت حسین و اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ بمعہ پسران کی خوش اخلاق روایع و کردار مہمان نوازی پورا پاکستان جانتا ہے انکی وطن عزیز پاکستان سے سچی محبت عظیم سوچ و خدمت کا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ انکی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی ہوئی نہیں ہے وہ پاکستان کے سچے عظیم لیڈرز ہیں۔