واشنگٹن ( سچ نیوز ) امریکہ کی چند ریاستوں کے نتائج تاحال رکے ہوئے ہیں اور مجموعی طورپر امریکی صدر ٹرمپ پر جوبائیڈن کی برتری ہے تاہم ایسے میں ٹرمپ کی روحانی مشیر کی دعائیہ ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ جیت کی آواز ہے ، افریقہ سے فرشتے آرہے ہیں۔
انتخابی صورتحال کے بعد ٹرمپ کے حامی ان کی جیت کے لیے دعا گو ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ میں ان کی روحانی مشیر کے عہدے پر رہنے والی پالا وائٹ نے بھی ٹرمپ کی جیت کیلئے دعا کی ہے جو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے۔اپنے دعائیہ کلمات میں پالا وائٹ کہہ رہی ہیں کہ فتح ، فتح ، فتح، انہیں جیت کی آواز سنائی دے رہی ہے، کامیابی حاصل کرنے تک ہمیں کوشش کرنی ہے، افریقا اور جنوبی امریکا سے فرشتے آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افریقا سے فرشتوں کو روانہ کردیا گیا ہے، وہ یہاں پہنچ رہے ہیں، جنوبی امریکا سے بھی یہاں پہنچ رہے ہیں، مجھے فتح کی گونج سنائی دے رہی ہے۔
