افغانستان میں مختلف حملوں اور دھماکوں میں 11سکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے
کابل(سچ نیوز)ننگر ہار کے ضلع دور بابا میں سڑک کنارے نصب دھماکے سے 3اہلکار ہلاک ہوگئے ،ارزگان میں جھڑپوں میں 8پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ تین طالبان بھی مارے گئے ،لغمان میں صوبائی کونسل کے سربراہ عتیق اللہ عبدالرحیم زئی بم دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے ،دھماکے میں ان کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے ،دوحہ میں اشرف غنی سے زلمے خلیل زاد اور جنرل سکاٹ ملر نے ملاقات کی ،جس میں افغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا،دوحہ میں ہی طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم سے افغان صحافیوں نے ملاقات کی ،جس میں محمد نعیم نے کہاکہ اسلامی حکومت کے راستے میں کسی کوبھی حائل نہیں ہونا چاہیے ،ادھر افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ۔