افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان کے گورنر رحمت یرغمال کے قافلے پر خود کش حملہ کیاگیا
کابل(سچ نیوز) جس میں گورنر محفوظ رہے تاہم ان کے محافظوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 38دیگر زخمی ہوگئے ۔ پیر کی صبح مہترلام شہر میں گورنر قافلے کے ساتھ گیسٹ ہائوس سے دفتر جارہے تھے کہ خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار قافلے سے ٹکرادی،گورنر بکتر بند گاڑی میں بیٹھے ہونے کے باعث بچ گئے ۔ زخمیوں کو پولیس اور نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاہے کہ طالبان نے کئی شہروں میں اہم افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیلئے 100 افراد پر مشتمل گروپ تشکیل دے دیئے ۔دوحہ میں ملابرادر سے زلمے خلیل زاد اور امریکی جنرل سکاٹ ملر نے ملاقات کی ،جس میں امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔