لاہور(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ڈاکو،قاتل کالقب پانیوالے ق لیگ اورایم کیوایم کوآج عمران نے اپنا اتحادی بنالیا اس لئے کہتے ہیں کہ نئے پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم پاکستان کے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادوالی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم،ق لیگ،لوٹے،لٹیرے،بکاؤگھوڑے عمران پروڈکشنزکے ستار ے ہیں، عمران خان سے ڈاکو،قاتل کالقب پانیوالے ق لیگ اورایم کیوایم آج پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں اس لئے کہتے ہیں کہ نئے پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کہاتھا کہ اقتدارکےلئے عمران خان شیطان سے بھی اتحاد کرسکتے ہیں،عمران پروڈکشنزکی حیاسے عاری پیشکش”نیاپاکستان“ سب کو مبارک ہو۔