واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جو بائیڈن کا پہلا پیغام سامنے آگیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ’خوبصورت امریکہ‘کے نام سے ایک گانے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی پیغام میں لکھا امریکہ ! مجھے فخر ہے کہ آپ نے ہمارے عظیم ملک کی رہنمائی کے لئے مجھے منتخب کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے کام مشکل ہوگا لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں تمام امریکیوں کے لئے صدر بنوں گا ، چاہے آپ نے مجھے ووٹ دیا یا نہیں۔نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ جو اعتماد امریکہ نے مجھ پر کیا ہے میں اسے برقرار رکھوں گا۔واضح رہے کہ امریکہ کے سابق نائب جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے۔سی این این کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہیں 20 ووٹوں والی ریاست پنسلوانیا میں کامیابی ملی ہے جس کے بعد صدارت کا تاج ان کے سر سج گیا ہے۔سی این این جائزوں کے مطابق جوبائیڈن کے پاس پہلے 253 ووٹ تھے لیکن ہفتہ کے روز پنسلوانیا کے نتائج آنے کے بعد ان کے ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی ہے اور وہ عالمی سپر پاور کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ جنوری 2021 میں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
الیکشن جیتنے کے بعد جو بائیڈن کا پہلا پیغام سامنے آگیا
الیکشن جیتنے کے بعد جو بائیڈن کا پہلا پیغام سامنے آگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023