امریکا:ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور جھٹکا،تارکین وطن کو حراست میں رکھنے کی درخواست مسترد

امریکا:ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور جھٹکا،تارکین وطن کو حراست میں رکھنے کی درخواست مسترد

نیویارک (سچ نیوز) امریکا میں وفاقی جج نے غیر قانونی تارکین وطن بچوں کو طویل مدت حراست میں رکھنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا میں وفاقی عدالت کی جج ڈولی گی نے جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی درخواست مسترد کر دی،جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے 1997کے ایک قانون میں ترمیم کی درخواست کی تھی تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو اپنے والدین کیساتھ جیل میں رکھا جا سکے۔اس ضمن میں فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس وقت کسی جیل میں ایسی سہولتیں نہیں ہیں،جہاں والدین اور بچوں کو ایک ساتھ رکھا جا سکے۔

Exit mobile version