واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ شمالی شامی صوبے ادلب پر بشارالاسد کی فورسز کی چڑھائی پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ شام میں باغیوں کے زیرقبضہ یہ آخری اہم ٹھکانہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں مائیک پومپیوکا کہناتھا اگر دمشق حکومت نے اس شہر پر کوئی کیمیائی حملہ کیا، تو واشنگٹن انتظامیہ اس کا بھرپور جواب دے گی۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ادلب کے خلاف کارروائی کی حمایت پر پومپیو نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف پر بھی تنقید کی۔پومپیونے ایک ٹوئیٹ میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف پرشامی حکومتی فورسزکی جانب سے صوبہ ادلب میں باغیوں کے آخری ٹھکانے پرحملے کادفاع کرنے کاالزام عائدکیاہے۔ سرگئی لاروف شام اورروس ادلب پرحملے پردفاع کررہے ہیں ،امریکہ اس جارحیت کوپہلے ہی خطرناک تنازعے کے طورپردیکھ رہاہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ نے ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ شام کی حکومتی فورسز اور ادلب میں موجود باغی، دونوں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتے ہیں۔