امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ملٹی وٹامن اور معدنیات سے بھرپور سپلیمنٹس استعمال کرنے والے افراد کو صرف ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں ان سے فائدہ ہورہا ہے ، ورنہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا
میساچیوسٹس(سچ نیوز)بوسٹن میں ہارورڈ میڈیکل سکول کے منیش پارانجپی کی قیادت میں 15 امریکی تحقیقی اداروں سے وابستہ ماہرین کی ٹیم نے قومی سروے کا جائزہ لیا ۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ سپلیمنٹس کا عملاً کوئی فائدہ نہیں، بلکہ انہیں کھانے والوں میں ‘اچھی صحت’ کا صرف ایک مصنوعی احساس پیدا ہوتا ہے جو دراصل ان سپلیمنٹس کے پرکشش اشتہارات اور سنی سنائی باتوں کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ریسرچ جرنل ‘‘بی ایم جے اوپن’’ کی ویب سائٹ پر شائع تحقیق میں یہ پیغام واضح ہے کہ اگر آپ یہ مہنگے سپلیمنٹس نہیں بھی کھائیں گے تب بھی آپ کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔