امریکی ریاست آرکنساس میں شکاریوں نے ریاست کی تاریخ کا سب سے لمبا مگرمچھ پکڑ لیا
لٹل راک(سچ نیوز) آرکنساس کے شہر ڈومس میں گھڑیالوں کے شکاریوںنے اس وقت ایک سرکاری ریکارڈ توڑ دیا جب وہ تقریباً 14 فٹ لمبے مگرمچھ کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ۔گھڑیال پکڑنے والے ٹریوس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی اور والد کے ساتھ میریساخ جھیل میں شکار کرنے نکلے تھے ، ایسے میں انھوں نے پانی میں ایک بڑے گھڑیال کو دیکھا جب ہم نے اسے نیزے کے ذریعے پکڑ ا، وہ بہت بڑا تھا۔شہری کا کہنا تھا کہ مگرمچھ 2 گھنٹوں تک کشتی کے آس پاس اچھلتا رہا ، یہاں تک کہ ایک صاف نشانہ لے کر میں نے اسے بے بس کر دیا۔آرکنساس گیم اینڈ فش کمیشن نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ ہے ، جس کا وزن 800 پونڈ، لمبائی 13 فٹ اور 11.5 انچ ہے ۔