اویس لغاری کے حلقے میں دوبارہ گنتی کے لئے ووٹوں کے بیگ کھولے گئے توایسا انکشاف کہ کھلبلی مچ گئی کیونکہ ۔۔۔

اویس لغاری کے حلقے میں دوبارہ گنتی کے لئے ووٹوں کے بیگ کھولے گئے توایسا انکشاف کہ کھلبلی مچ گئی کیونکہ ۔۔۔

لاہور(سچ نیوز)سردار اویس لغار ی کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ووٹوں کے تھیلے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

جیو نیوز کے اینکر سید طلعت حسین کی جانب سے کئے گئے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہپی پی 292میں سردار وایس لغاری کے حلقے میںووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران کئی ووٹوں کے تھیلے غائب پائے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے آراوز کا کہنا ہے کہ یہ تھیلے پہلے موجود یہیں موجود تھے لیکن اب نظر نہیں آرہے ۔واضح رہے کہ اتنی بڑی بے ضابطگی کے بعد ان حلقوں میں الیکشن کے متنازعہ ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔اس حوالے سے اویس لغاری نے نجی نیوز جینل ”دنیا نیوز “سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تین پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کے تھیلے غائب ہوگئے ہیں ۔ میں ہارا نہیں ہوں کیونکہ ابھی ووٹوں کی گنتی مکمل ہی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا میں نے اس حوالے سے آراو سے بات کی ہے لیکن وہ کہ رہا ہے کہ میں کل دیکھوں گا کہ ووٹوں کے تھیلے کہاں ہیں۔

Exit mobile version