اٹلی کا مہاجرین کے موضوع پر دیگر یورپی ممالک سے تعاون کا مطالبہ

اٹلی کا مہاجرین کے موضوع پر دیگر یورپی ممالک سے تعاون کا مطالبہ

روم (سچ نیوز ) اٹلی نے مہاجرین کے موضوع پر دیگر یورپی ممالک سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے معاملے میں یورپی ساتھی ممالک اپنا کردار ادا کریں گے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اطالوی وزیر اعظم’’ جوزیپے کونتے ‘‘ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کو قبول کرنے کے معاملے میں یورپی ساتھی ممالک اپنا کردار ادا کریں گے۔ گزشتہ روز ہی فرانس اور مالٹا نے پچاس پچاس مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ دنوں بحیرہ روم میں ایک بڑی کشتی پر سوار450 مہاجرین کو بچا لیا گیا تھا، تاہم کوئی بھی ملک ان مہاجرین کو ریسکیو کرنے والے جہازوں کو اپنے ہاں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔ مہاجرین کو پناہ دینے کے مسئلے پر یورپی یونین کے رکن ممالک میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔

Exit mobile version