ایران نے کہا اقوام متحدہ کی پابندی ختم ہونے کے بعد ایران اسلحہ خریدنے کی بجائے دنیا بھر میں فروخت کرے گا
تہران (سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پہلے دنیا کی مارکیٹوں سے اسلحہ کا خریدار تھا، مگر آج ایران دیگر ملکوں کو سپلائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ادھر ایران کے وزیر دفاع عامر حاتمی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ایران عراق جنگ کے دوران تہران نے اسلحے کی تیاری میں خود انحصاری کی ضرورت محسوس کی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ایران دفاعی ضروریات کیلئے 90 فیصد ہتھیار خود تیار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی ملک اسلحہ کی خریداری کیلئے ایران سے رابطہ کر چکے ہیں۔ ایران