اینٹی کرپشن کی ٹیم کا گزشتہ روز چھاپے والا معاملہ۔ نوشہرو فیروز اینٹی کرپشن کے چھاپے کے بعد لاکھوں روپوں کی ادویات وَاٹر کورس سے برآمد۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم کا گزشتہ روز چھاپے والا معاملہ۔ نوشہرو فیروز اینٹی کرپشن کے چھاپے کے بعد لاکھوں روپوں کی ادویات وَاٹر کورس سے برآمد۔

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )

اینٹی کرپشن کی ٹیم کا گزشتہ روز چھاپے والا معاملہ۔
نوشہرو فیروز اینٹی کرپشن کے چھاپے کے بعد لاکھوں روپوں کی ادویات وَاٹر کورس سے برآمد۔
نوشہرو فیروز شہر کے قریب واٹر کورس میں لاکھوں روپوں مالیت کی ادویات نامعلوم افراد پھینک کر فرار ہوگئے۔
مقامی افراد کی اطلاع پر میڈیا ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ادویات کو واٹر کورس میں ڈبونے کی کوشش کی گئی ہے۔
گذشتہ برس بھی نہر سے ادویات ملیں تھیں۔
نہر سے ملنے والی ادویات حکومت سندھ پراپرٹی لکھا ہوا ہے۔
نہر سے ملی ہوئی ادویات میں انجیکشن، او آر ایس اور دیگر ادویات بھی شامل ہیں۔
ادویات کی معیاد مدت ختم ہونے کے بعد واٹر کورس میں پھینکی گئی ہے۔
واٹر کورس سے ملنی والی ادویات سول اسپتال کی نہیں ہیں: ڈاکٹر یوسف نول ایم ایس سول اسپتال نوشہرو فیروز۔ مریضوں کو ادویات نہ ملنے اور سول اسپتال نوشہرو فیروز میں بنیادی سہولیات نہ ہونے پر نوشہرو فیروز کے شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔
گذشتہ تین برسوں سے شھری ایکشن کامیٹی بھرپور احتجاج کر رہی ہے۔
محکمہ صحت والے مریضوں کو ادویات دینے کے بجائے واٹر کورس میں پھینک رہے ہیں: یونس راجپر صدر شہری ایکشن کامیٹی۔
نوشہرو فیروز کی سول ہاسپیٹل میں سہولیات نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ سکھر میں پٹیشن بھی درج کی گئی ہے۔

Exit mobile version