مانچسٹر (سچ نیوز)مانچسٹر سے پاکستان آنیوالی پی آئی اے کی پرواز چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاتھا کہ اعلان کیا گیا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث پاکستان روانہ نہیں کیا جا سکتا ۔جیو نیوز کے مطابق لندن سے آنیوالی پاکستان ائر لائن کی پرواز پی کے 786چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے مسافروں کو ائیر پور ٹ شدید مشکلات کا سامنا تھا کہ اچانک پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کو بتایا گیا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث روانہ نہیں کی جا سکتا جس پر مسافروں کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیاگیا ۔مسافروں نے اس موقع پر پی آئی اے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ پرواز دوسرے ر وز منسوخ کی گئی ہے اور ہمارے ساتھ نا روا رویہ اختیار کیا جارہا ہے ۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ اگر طیارہ فنی خرابی کا شکار تھا تو ان کو ائر پورٹ پر کیوں بلایا گیا ؟