برمنگھم ( سچ نیوز ) برمنگھم کی 40 سے زیادہ مساجد نے دوسرے لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کے اجتماعی عبادت کو روکنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔
سمال ہیتھ میں گرین لین مسجد اینڈ کمیونٹی سنٹر سے تعلق رکھنے والے کامران حسین نے کہا کہ 5 نومبر سے 2 دسمبر کے درمیان پابندیوں کے دوران اجتماعی نمازیں رکنے سے "بہت سے لوگوں کو مشکلات ، پریشانی اور تکالیف” لاحق ہوگئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ کوئی سائنسی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عبادت گاہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کردار ادا کررہی ہیں۔مساجد کے رہنما بھی ان اعداد و شمار کو دیکھنا چاہتے ہیں جو ان تازہ ترین پابندیوں کے تحت ” مساجد بند کرنے کے فیصلے کو آگے بڑھا دیتے ہیں” ، جبکہ 30 سے زیادہ افراد کی جماعتوں کے ساتھ تدفین کی تقریبات کی اجازت ہے۔