برطانیہ کی ایک بسکٹ تیار کرنیوالی کمپنی نے ایسی ملازمت کی پیش کش کی جس میں کام بظاہر تو کچھ نہیں مگر ملازم کو تنخواہ 40 ہزار برطانوی پاؤنڈز دئیے جائیں گے
لندن(سچ نیوز) جو پاکستانی 84 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ بارڈ بسکٹ کمپنی کی جانب سے شائع اشتہار میں بتایا گیا کہ ‘ماسٹر بسکٹر’ کی اسامی کے خواہشمند شخص کو بسکٹ کھا کر اُس کا ذائقہ چیک کرنا ہوگا اور کمپنی کے معیار کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ وہ نئے آئیڈیاز بھی پیش کرے گا۔کمپنی کے مطابق ملازمت کے اوقات صبح 9 سے شام پانچ بجے تک ہوں گے اور ہفتے میں چالیس گھنٹے کام کرنا ہو گا ۔ملازم ہر پیکٹ کی کوالٹی کو چیک کرے کے اُن میں سے غیر معیاری بسکٹ کو باہر نکال لے گا۔ سکاٹ لینڈ کے علاقے لانارک میں قائم کمپنی میں ملازمت حاصل کرنے والے شخص کو سالانہ 35 چھٹیاں دی جائیں گی جبکہ اُسے بونس میں کمپنی کے شیئرز اور فری بسکٹ دئیے جائیں گے