بھارتی سیکیورٹی فورسز پر حملہ ’’گھناؤنی حرکت‘‘ ہلاک جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی:نریندرا مودی

بھارتی سیکیورٹی فورسز پر حملہ ’’گھناؤنی حرکت‘‘ ہلاک جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی:نریندرا مودی

نئی دہلی (سچ نیوز)ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے خود کش حملے کو گھناؤنی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مارے جانے والے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر  کی جانے والی ٹویٹ میں اوانتی پورہ میں جموں سے سری نگر جانے والےسی آر پی ایف قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی عوام سے ہلاک اور زخمی جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کی اپیل کی اور زخمی جوانوں کے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ نریندرا مودی نے بھارتی  وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ بات چیت کرکے اس حملے کے بعد کی صورتحال پر بھی  تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ  آج مقبوضہ کشمیر میں خوفناک خود کش دھماکے میں42 بھارتی فوجی ہلاک  جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،حملے کی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر کی معروف جہادی تنظیم جیش محمد نے قبول کر لی ہے،قابض بھارتی فوج پر ہونے والا یہ حملہ گذشتہ 20 سالوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں بھارتی قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 

Exit mobile version