نئی دہلی ( سچ نیوز ) اختیارات کی جنگ میں بھارتی فوج کے دو تھری سٹار جرنیل آمنے سامنے آگئے، جس کے باعث بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت میں پھوٹ پڑ گئی۔ پاکستان کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر طویل سرحد پر تعینات ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو دو دو جرنیل چلانے لگے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی سرحد پر تعینات بھارتی فوج کے دو جرنیل اختیارات کی جنگ میں مارا ماری پراتر آئے، یہاں تک کہ بھارتی آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔
پنجاب اور راجستھان کی سرحد پر تعینات ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو لیفٹیننٹ جنرل الوک کلر نے احکامات جاری کیے تو سیکنڈ ان کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل کےکے رپسوال نے حکم ماننے سے انکار کردیا۔ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو اب دو دو جرنیل چلانے لگے، بھارتی آرمی چیف ایم ایم نروانے نے اپنے وائس چیف کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی۔