نئی دہلی(سچ نیوز)نامعلوم افراد نے 33 سالہ غیر ملکی خاتون سیاح کو ہوٹل میں جنسی زیادتی کانشانہ بنایا ہے ،پولیس نے خاتون کی درخواست مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں واقع ہوٹل میں ایک غیر ملکی خاتون کی رہائش پذیر تھی جس کے ساتھ رات کے وقت نامعلوم افراد نے زبردستی اجتماعی جنسی زیادتی کی ہے،خاتون نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ رات کے وقت اپنے کمرے میں جارہی تھی کہ2نامعلوم افراد نے اسے پکڑ کر زبردستی جنسی زیادتی کانشانہ بنایا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔