کرناٹک(سچ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹکا میں 5 منزلہ زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جب کہ عمارت کے ملبے میں 40 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے.بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز‘‘ کے مطابق کرناٹکا کے ضلع دھرود میں 5 منزلہ زیر تعمیر عمارت گر گئی، عمارت کے ملبے سے 2 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے جب کہ 19 زخمیوں کو ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اب بھی ملبے تلے 40 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔امدادی اداروں نے کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو دھرود کے ضلعی اور سول ہسپتال منتقل کیا ہے۔ 19 زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور لوگوں سے خون کے عطیے کی درخواست کی گئی ہے، زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امداد کی فراہمی ہے، عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جاسکا۔ پانچ منزلہ عمارت کا بڑا حصہ زیر تعمیر تھا جب کہ کچھ حصے میں لوگ رہائش پذیر تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں رات بھر جاری رہیں گی
بھارت میں 5 منزلہ زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 2 افراد ہلاک، 19 زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
بھارت میں 5 منزلہ زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 2 افراد ہلاک، 19 زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023