بھارت کورونا سے متاثر ہونیوالا دوسرا بڑا ملک ، کتنے اراکین اسمبلی وائرس کا شکار ہوگئے؟ خبرآگئی

بھارت کورونا سے متاثر ہونیوالا دوسرا بڑا ملک ، کتنے اراکین اسمبلی وائرس کا شکار ہوگئے؟ خبرآگئی

نئی دہلی( سچ نیوز ) بھارت میں ایوان زیریں اور بالا کے مون سون سیشن کے آغاز سے قبل 30 ممبران اور 50 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایوان زیریں اور ایوان بالا کے مون سون اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے جس سے قبل ارکان اسمبلی اور ملازمین کو کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا تھے۔ دونوں ایوانوں کے 30 ارکان اور 50 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ارکان اسمبلی اور ملازمین کو 15 دن کے لیے قرنطینہ ہونے کو کہا گیا ہے اور ان کی حاضری کو مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے جب کہ قرنطینہ کے دوران ان کے اہل خانہ بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔رواں سال ایوان بالا راجہ سبھا اور ایوان زیریں لوک سبھا کے مون سون سیشن کا انعقاد دو شفٹوں میں کیا جائے گا۔ راجیہ سبھا کا اجلاس صبح اور اس کے بعد لوک سبھا کا اجلاس سہہ پہر میں ہوگا۔

Exit mobile version