اسلام آباد(سچ نیوز )حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کا پیسہ واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،لوٹی گئی قومی دولت بیرون ملک سے واپس لانے اور خفیہ اثاثے رکھنے والے پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کے لیے سپریم کورٹ کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے رپورٹ مرتب کرلی ہے۔ سب سے پہلے دبئی سے پاکستانیوں کے اثاثوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب پر مشتمل جوائنٹ ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے پاس متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے اثاثوں کے حوالے سے کافی معلومات ہیں۔ اس لیے کمیٹی سب سے پہلے دبئی سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے پر کام کرے گی۔ پاکستانیوں کے برطانیہ میں موجود اثاثے واپس لانے کے لیے بھی ایف بی آر کے پاس معلومات کا جائزہ لیا جائے گا۔