برسلز (سچ نیوز) بیلجیئم کے ائیر ٹریفک کنٹرول سنٹر نے ملک کے تمام ائیرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت بند کر دی ہے اور اب کسی بھی ائیرپورٹ پر طیارہ لینڈ کر سکتا ہے اور نہ ہی اڑان بھر سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے ائیرٹریفک کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی ڈیٹا سسٹم میں خرابی کے باعث عائد کی گئی ہے کیونکہ اس وقت کسی بھی ائیرپورٹ پر فلائٹ ڈیٹا لوڈ نہیں ہو رہا۔
ائیرٹریفک کنٹرول سنٹر کے ایک افسر نے مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خاص مسئلہ ہے اور اب یہ بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے کہ خرابی پیدا ہونے سے پہلے فلائٹس سے متعلق دستیاب تمام ڈیٹا درست تھا۔