استنبول( سچ نیوز ) ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے معاون ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا حل ہی جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کا راستہ ہے،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے مسئلہ مزید گھمبیر ہو گیا ہے،عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے خطے میں مزید مسائل پید ا ہوں گے۔ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کروایا جائے۔نجی ٹی وی چینل جی این این کے مطابق طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اسرائیل کے معاون ہیں،اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں مظالم بڑھا رہا ہے۔ طیب اردوان کی تقریر کے دوران اسرائیلی سفیر اٹھ کر چلے گئے۔