بگوٹا (سچ نیوز) کولمبیا میں بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کیلئے شکیرا نے 40 لاکھ ڈالر عطیہ کر دئیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں، انھوں نے بچوں کی مدد سے ایک سکول کی بنیاد رکھی ہے اور ان کو علم کی روشنی سے منور کرنے کیلئے 40 لاکھ ڈالر عطیہ بھی کر دئیے۔ کولمبیا میں تقریب کے دوران گلوکارہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کی فرمائش پر تصاویر بھی بنوائیں۔ شکیرا کے عطیے پر سکول اساتذہ نے ان سے اظہار تشکر بھی کیا۔