لندن (سچ نیوز)نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ میرے خاندان نے جو تکالیف اٹھائیں الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتیں۔جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ تکالیف کے باوجود ووٹ کی عزت پر کوئی سمجھوتہ ہوا ہے اور نہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے جو تکالیف اٹھائی ہیں الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتیں۔ اس کے باوجود نہ نوازشریف جھکا ہے اور نہ شہبازشریف جھکے گا ۔