نیو یارک ( سچ نیوز )امریکی انتخاب میں دھاندلی اور ووٹ چرانے سے متعلق بیانات پر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر ان پر مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے باعث ان پر کیے جانے والے اکثر تبصرے میمز اور ویڈیوز کی شکل میں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر پر مزاحیہ تبصرہ کیا ہے۔جمائما گولڈ سمتھ کی شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتار رہا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص وائٹ ہاوس سے جانے کا سن کر زمین پر بچوں کی طرح ضد کرتے ہوئے پاوں مار رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ’میں نہیں جاوں گا۔ویڈیو کے کیپشن میں جمائما نے لکھا کہ وائٹ ہاوس میں آج رات کے مناظر۔