جھوٹ بولناعمران خان کاوطیرہ ،دوبارہ گنتی کاوعدہ پورانہیں کیا ،اب ہم ٹکا کے اپوزیشن کریں گے :خواجہ سعد رفیق

جھوٹ بولناعمران خان کاوطیرہ ،دوبارہ گنتی کاوعدہ پورانہیں کیا ،اب ہم ٹکا کے اپوزیشن کریں گے :خواجہ سعد رفیق

لاہور(سچ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں ،جھوٹ بولناعمران خان کاوطیرہ ہے,عمران خان سے کہتا ہوں کہ وہ جھوٹے وزیر اعظم کے طور پر حلف نا اٹھائیں کیونکہ اپنی بات سے مکر رہے ہیں,ہم نے ترقیاتی کام کرائے،وقت ضائع نہیں کیا ، ریلو ے کی بہتری کیلئے اقدامات کی نگران حکومت بھی معترف ہے۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہعمران خان نے سیاست میں نفرت کے بیج بوئے ہیں،یہ کہتا تھا کہ میری پارٹی کے لوگ فرشتے ہیں ایم کیو ایم کو برا بھلا کہتا رہا لیکن اپنی حکومت کو بنانے کے لیے انکی 6 سیٹیوں کے لیے انہیں ساتھ ملا لیا،عمران خان بہت بڑے جھوٹے بھی ہیں اور چھوڑتے بھی بہت ہیں،جھوٹ بولناعمران خان کاوطیرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  لڑائی ختم نہیں ہوئی ہے،اب ہماری طرف سے بھی لڑائی لڑی جائے گی لیکن یہ لڑائی  پی ٹی آئی کی طرح نہیں ہوگی ،اپوزیشن ہوگی ٹکا کے ہوگی لیکن پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہونے دیں گے،عمران خان نے کہا تھا کہ جو حلقہ کہیں گے ہم اس حلقے کو کھول دیں گے،انہوں نے دوبارہ گنتی کاوعدہ بھی پورانہیں کیا ،اب پھر سے اس حلقہ میں ایک بلینئیر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا جاریا ہے،میں نے ہربارعوامی طاقت سے الیکشن جیتا ،حلقے کے عوام نے ووٹ کوعزت دوکے بیانیے کی لاج رکھی۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹریبونل میں جائیں گے اور تھلے کھلوائیں گے کیوں کہ آپ ووٹ چور ہیں جو لوگوں پر الزام لگاتے تھے آج آپ نے خود یہ کیا ہے ہم آپ کو آرام سے جانے نہیں دیں گے، اس بار جب لڑیں گے تو پہلے جیسی غلطی نہیں ہونے دیں گے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں 40 ہزار کے ووٹوں کی لیڈ تھی اور تب وہ پانچ سال اس کا رونا روتے رہے، 2013 میں ری کاؤٹنگ کا قانون موجود نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقیاتی کام کرائے،وقت ضائع نہیں کیا ،سال 2018 کے انتخابات سے قبل اس حلقے میں ترقیاتی کام کروائے،ہزاروں بچے جو سکولوں سے رہ جاتے تھے انہیں سرکاری سکولوں میں داخل کروائے گئے۔ انہوں نے کہ مجھے وزیر ریلوے بنایا گیا اور ہم نے ریلوے میں انقلاب برپا کیاساڑھے پانچ کروڑ لوگوں نے پچھلے سال سفر کیاجب میں نے ریلوے کو چھوڑا تمام مسائل ختم کر دئیے تھے ،ہم نے ریلوے میں کام کیا،ریلوے کو نجکاری سے بچایا،میرے دور میں کوئی ریلوے ملازمین نے احتجاج نہیں کیا ،ریلو ے کی بہتری کیلئے اقدامات کی نگران حکومت بھی معترف ہے،پانچ سال جو ہمارے ساتھ ہوا وہ عوام کے سامنے ہے ،ہر اچھے کام کو خراب کیا گیا،آج پھر کوشش کی جارہی ہے کہ ہماری کردار کشی کی جائے،

Exit mobile version