سیالکوٹ(سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ (ن)لیگ نے اپنے وعدے پورے کیے ہیں،حاکمیت کی اصل طاقت عوام کاووٹ ہے۔دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے انتخابی مہم کے دوران ورکرزسے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ 25جولائی کوفیصلہ ہوگا(ن)لیگ نے اپنے وعدے پورے کیے ہیں،حاکمیت کی اصل طاقت عوام کاووٹ ہے، ووٹ کوعزت دینے کامطلب ہے کہ عوام کی رائے کاتقدس ہو، نوازشریف کواقتدارکی ہوس نہیں ہے ،مشکل راستہ عوام کےلیے چنا ہے۔