خاموش نہیں رہینگے :گیلانی ،مودی سیکولر جمہوریت کو تہس نہس کر رہا :چومسکی

خاموش نہیں رہینگے :گیلانی ،مودی سیکولر جمہوریت کو تہس نہس کر رہا :چومسکی

خاموش نہیں رہینگے :گیلانی ،مودی سیکولر جمہوریت کو تہس نہس کر رہا :چومسکی

سری نگر،نیویارک(سچ نیوز)بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں زمین کے حصول اور حق ملکیت دینے کے متنازعہ قانون کے خلاف وادی میں گزشتہ روز مکمل ہڑتال رہی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر ہونیوالی ہڑتال کے دوران مقبوضہ کشمیر کے تمام اضلاع میں تجارتی مراکز بند اور عوامی ٹرانسپورٹ معطل رہی ۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں زمین کے حصول اور ملکیت کا اختیار دینے کے فیصلے کوجموں وکشمیر کے باشندوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف قراردیا۔ سرینگر میں مظاہرے کے دوران پولیس نے پی ڈی پی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔بزرگ حریت لیڈر سید علی گیلانی نے کہا بھارتی فسطائی ہتھکنڈوں پر کشمیری خاموش نہیں رہیں گے ۔وی او اے کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلی ٰمحبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے بھارتی حکومت کے خلاف \”فیصلہ کن لڑائی\” لڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا وہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پچھلے 15 ماہ کے دوران اٹھائے گئے ہر \”غیر جمہوری، غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام\” پر مزاحمت کریں گے ۔دریں اثنا امریکی فلاسفر اور خارجہ پالیسی کے معروف ناقد نوم چومسکی نے کہا نریندر مودی بھارتی سیکولر جمہوریت کو تہس نہس کر رہا ہے ، مودی ہندو قوم پرست تھیوکریسی مسلط کرنے کیلئے کوشاں ہے اور کشمیر کو کچل رہا ہے ۔مقبو ضہ کشمیر میں بھی عید میلادالنبیؐ کے بڑے اجتماعات اور جلوسوں پر پابندی کے باوجود عوام نے عیدمیلادالنبیؐ ا نتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منائی ۔

Exit mobile version