واشنگٹن (سچ نیوز)ٹرمپ نے روسی صدر کو امریکی انتخابات میں مداخلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امریکہ میں ہونیوالی تمام کارروائی کی ذمہ دار قبول کی ہے ۔امریکی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات میں روس کی جانب سے مداخلت کی گئی اور اس کا ذمہ دار روس ہے ۔ انہوں نے کہا امریکہ اپنے معاملات میں روسی مداخلت کو نظر انداز نہیں کرے گا ۔ میں روسی صدر پیوٹن سے کہتا ہوں کہ ہمیں ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت روکنا ہوگی جس طر ح میں امریکہ میں ہونیوالی تمام کارروائیوں کا ذمہ دار ہوں اس طرح روسی صدر بھی روس میں ہونیوالے تمام اقدامات کے ذمہ دار ہیں۔ٹرمپ کا کہناتھا کہ میں روس کے لئے سخت امریکی صدر ثابت ہوا ہوں۔ہم نے روس کے خلاف اقدامات کئے اور پابندیا ں عائد کیں۔ میں 2016میں امریکی انتخابات میں روس کی جانب سے مداخلت سے متفق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روس امریکہ میں مڈٹرم انتخابات میں مداخلت نہیں کررہاہے ۔