اسلام آباد(سچ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان صدارتی الیکشن سے پہلے ہونے والی انتہائی اہم ملاقات ہوئی جس میں پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام لینے سے انکار کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے مابین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور صدارتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود، عبدالغفور حیدری اور سینیٹر فیض محمد جب کہ پی پی پی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن، خورشید شاہ، راجہ پرویزاشرف، قمرزمان کائرہ اور شیری رحمان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر آصف زرداری صدارتی الیکشن کے لیے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کی قیادت کے فیصلے سے شہباز شریف کو آگاہ کریں گے،دونوں رہنماؤں کے درمیان آج رات ایک اور ملاقات ہونے کا امکان ہے مولانا فضل الرحمن میڈیا سے بات کئے بغیر ہی روانہ ہو گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور خورشید شاہ سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر روانہ وہ گئے جہاں وہ ن لیگی قیادت کو منانے کی کوشش کریں گے ۔
چار ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے عارف علوی، پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان امیدوار ہیں۔