سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے بڑاکارنامہ انجام دیتے ہوئے مریض کو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا، کامیاب آپریشن کرکے پیٹ سے درجنوں کیلیں اور شیشہ نکال لیا
جدہ (سچ نیوز)سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک مریض کی زندگی بچالی، اس کے پیٹ سے 230 کیلیں اور شیشے کا ایک ٹکڑا برآمد کر لیا گیا۔سعودی ترجمان محکمہ صحت نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شرق جدہ ہسپتال میں ایک ذہنی مریض علاج کیلئے لایا گیا جو شدید تکلیف میں مبتلا تھا۔ کلینیکل ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کیلیں ہیں جس کے بعد فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے بعد اس کے پیٹ سے ایک شیشے کا ٹکڑا اور 230کیلیں نکال لیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق اب مریض کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔