نئی دہلی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ اور سلمان خان کی بھابھی ملائکہ اروڑا خان نے ’نیا پیار‘ تلاش کر لیا ہے اور اپنے سے 12 سال چھوٹے ایک ایسے اداکار کیساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ بھارتیوں کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 45 سالہ ملائکہ اروڑا خان اور 33 سالہ اداکار ارجن کپور نے اگلے سال شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دونوں کو کئی مرتبہ ایک دوسرے کیساتھ دیکھا گیا ہے مگر دونوں نے ہی ابھی تک اپنے تعلق کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائکہ اروڑا خان اب ارجن کپور کیساتھ قربت چھپانے کیلئے تیار نہیں، وہ جب اربان خان کی بیوی تھیں، تو خان فیملی بالخصوص سلمان خان نے اس حوالے سے کھل کر تردید کی تھی۔ملائکہ اروڑا خان اور ارباز خان اب میاں بیوی نہیں رہے اور یہی وجہ ہے کہ اب ملائکہ اروڑا خان کے پاس ارجن کپور کیساتھ قربت چھپانے کا بھی کوئی جواز نہیں بچا۔ دوسری جانب ارباز خان نے بھی اپنے لئے ’پیار‘ تلاش کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بھی شائد جلد شادی کر لیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملائکہ اروڑا خان اور ارباز خان کی شادی ہوئی تھی جو 18 سال تک قائم رہی اور دونوں کا ایک 15 سال کا بیٹا آرہان خان بھی ہے۔