سمندروں میں ایسی کیا آفت آئی ؟ کہ اقوام متحدہ نے اپنی توجہ اس طرف مرکوز کرلی

سمندروں میں ایسی کیا آفت آئی ؟ کہ اقوام متحدہ نے اپنی توجہ اس طرف مرکوز کرلی

نیویار ک (سچ نیوز) ماحولیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کے باعث سمندری حیات کو درپیش خطرات نے اقوام متحدہ کو متحرک کردیاہے جس کے تحت کل سے مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا ۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی رکن ریاستیں منگل سے مذاکرات کا آغاز کر رہی ہیں، جن کے تحت سن 2020 تک کھلے سمندروں کے تحفظ کی بابت عالمی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔ دو برس تک جاری رہنے والے ان مذاکرات کے ذریعے سمندری آلودگی کی روک تھام اور سمندری حیات کو لاحق خطرات جیسے موضوعات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ان مذاکرات کے چار ادوار ہوں گے، جن میں سے ہر ایک دو ہفتوں پر محیط ہو گا۔ یہ بات اہم ہے کہ کھلے سمندر ایسے جغرافیائی خطے ہیں، جو کسی ملک کی سمندری حدود میں نہیں آتے اور زمین کے مجموعی رقبے کا نصف ہونے کے باوجود ان کے تحفظ کی بابت کوئی عالمی قانون موجود نہیں ہے۔ان مذاکرات میں کوشش کی جائیگی کے ایسے سمندر کی حفاظت کیلئے کوئی جامع منصوبہ بندی کی جاسکے۔

Exit mobile version