سمندر میں آزادانہ طور پر گھومنے والی جیلی فش نے مچھیروں کا بڑا نقصان کرڈالا ہے
نیویارک (سچ نیوز)محققین امریکی ریاست کیرولینا کے ساحل پر آنے والی گیند کے سائز جتنی جیلی فش کے جھنڈکوڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ جیلی فش کشتیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اس جیلی فش کو یہاں کبھی نہیں دیکھا گیا، ان کی آماجگاہ بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس ہیں مگر یہ اب بڑی تعداد میں اپنی حدود سے نکل آئی ہیں ۔یہ آسٹریلیائی جیلی فش بڑے پھول کی مانند ہوتی ہے اس کی خوراک میں مچھلی اور انڈے شامل ہیں ،یہ کشتیوں اور ماہی گیری کے جال کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ سمندر میں جانے والے جیلی فش پر نظر رکھیں اورجہاں ان کودیکھیں وہاں کے بارے میں ضروراطلاع دیں ۔