لندن(سچ نیوز)نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفز ئی نے کہا ہے کہ انتہاپسندوں نے طالبا ت کے سکول تباہ کرکے بتا دیاہے کہ ان کو کتاب سے وابستہ لڑکی سے کتنا خوف ہے ۔
جیونیوز کے مطابق نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے گلگت بلتستان میں لڑکیوں کے سکولوں پر ہونیوالے حملو ں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انتہاپسندوں نے دکھا دیا ہے کہ ان کو کتاب سے وابستہ لڑکیوں سے کتنا خوف ہے ؟ملالہ نے کہا کہ وہ سکول جن کو تباہ کیا گیا ہے ان کی فوری تعمیر ہونی چاہئے اور بچوں کو کلاس رومز میں بھیج کر دنیا کو بتایا جائے کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے ۔