لاہور: (ویب ڈیسک) ٹوئیٹر پر سرگرم کارکنان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی "نیوم” میں گزاری جانے والی حالیہ تعطیلات کی دو تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر میں خادم حرمین شریفین اپنے پوتے عبدالعزیز بن خالد بن سلمان کے ساتھ ہنستے مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔
عبدالعزیز امریکا میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کا بیٹا ہے۔ دادا پوتے کے درمیان انسیت کے تعلق کو ظاہر کرتی ان تصاویر کو کئی سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ شاہ سلمان خاندان کے بچوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ وہ ریاض کے گورنر ہونے کے وقت سے ہی خاندانی تقاریب اور ملاقاتوں میں بچوں پر توجہ دینے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے مختلف مواقع پر شاہ سلمان کی اپنے ننھے پوتوں اور نواسوں کے ساتھ بہت سی تصاویر منظر عام پر آ چکی ہیں۔
حالیہ تصویر سے قبل سعودی سفیر کا بیٹا عبدالعزیز جنادریہ کے سالانہ میلے کے دوران روایتی رقص میں اپنے دادا شاہ سلمان کے ہمراہ نمودار ہو چکا ہے۔