شرافی گوٹھ سے منشیات کا سپلائر گرفتار۔
گرفتار ملزم اغواء برائے تاوان اور اقدام قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کی۔
گرفتار ملزم سے تین کلو سے زائد چرس اور چودہ ہزار سے زائد کی رقم برآمد۔
ملزم سے برآمد رقم چرس کی فروخت سے حاصل کی گئی تھی۔
ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم وجاہت آفریدی عادی مجرم ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کو چرس، ہیروئن اور آئس سپلائی کرتا تھا۔
ملزم سے منشیات کے خریداروں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزم کیخلاف درج دیگر مقدمات کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔
*ترجمان ضلع ملیر پولیس*