لاہور (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے چیئر مین پی سی بی کی اہلیہ جگنو محسن نے ملاقات کی ہے ، اس دوران پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیہ اور اوکاڑ ہ سے کامیاب ہونے والی پنجاب اسمبلی کی آزاد امیدوار جگنو محسن نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پنجاب میں حکومت ساز ی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پنجا ب میں ان کو اکثریت حاصل ہے اس لئے پنجاب میں حکومت بنانا ان کا حق ہے جبکہ تحریک انصا ف کی جانب سے مسلم لیگ ق کو ملا کر اپنی نمبر گیم پوری کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔