شہباز شریف نے اعتزاز احسن کی حمایت کرنے سے انکار کردیا

لاہور  (سچ نیوز )   متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ابھی تک صدارتی امید وار کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہو سکا ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیاہے۔پیپلز پارٹی کے لئے مولانا فضل الرحمٰن کی دستبرداری کی مشروط آمادگی سے پیدا ہونے والی خوشی و امید کی لہر وقتی ثابت ہوئی۔ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ بدقسمتی سے اعتزاز احسن کی حمایت نہیں کرسکتے ،ن لیگ انہیں کسی صورت سپورٹ نہیں کرے گی۔

Exit mobile version