مورو ۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
ضلع شہید بینظیر آباد کی حدود میں غیرت کے نام پر ایک خاتون سمیت دو افراد قتل ہوگئے ہیں۔
گاؤں صاحب ڈنو راھیجو میں ایک شخص اللہ ڈتو راھیجو نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسمات سونیا کو قتل کردیا۔
ساٹھ میل روڈ پر ملزم اللہ ڈتو راھیجو نے فائرنگ کر کے عابد راھیجو نامی نوجوان کو قتل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے پیپلز میڈیکل اسپتال شہید بینظیر آباد منتقل کی گئی ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اللہ ڈتو راھیجو جاۓ موقعہ سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔